پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق نامناسب الفاظ پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے مذمت کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ‘بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پر زور مذمت کریں، کم ظرفی کے اظہار سے ملک اور قوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے’۔