محکمہ موسمیات کی نوید: "عید پر کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان، ہفتے سے موسم خوشگوار اور عید کی خوشیاں دوبالا ہوں گی”

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ عید پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے موقع پر شہرِ قائد میں بارش کی پیشگوئی کر دی اور کہا ہفتے کے روز کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بادل برسنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید سے قبل یعنی کل شہر میں تیز دھوپ نکلنے کی توقع ہے، جس کے باعث دن کے وقت گرمی کی شدت محسوس کی جا سکتی ہے۔

تاہم، ہفتے سے موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے جو عید کی خوشیوں کو دوبالا کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عید کی تیاریوں کے دوران موسم کی بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھیں، خاص طور پر وہ لوگ جو کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات یا سیر و تفریح کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

گذشتہ روز کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش نے تباہی مچادی ، ستانوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچلنے والی ہواؤں نے چھتیں اڑادیں، دیواریں گرگئیں، کھمبے اوردرخت اکھڑ گئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*