محسن نقوی کو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز مسترد

کراچی : وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی ترقیاتی منصوبوں کی کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی ، پی پی نے واضح کیا منصوبےشہری اور صوبائی حکومت دیکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے محسن نقوی کو کراچی ترقیاتی منصوبوں کی کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر کو واضح کیا ہے کہ شہر کے ترقیاتی منصوبے شہری اور صوبائی حکومت کی نگرانی میں رہیں گے۔

محسن نقوی کو کراچی میں جاری ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم انہیں میگا منصوبوں کی نگرانی یا کمیٹی میں شامل نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ شہر کے منصوبوں کی شفاف اور مؤثر انتظام کاری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

محسن نقوی کو کراچی میگا منصوبوں کی نگرانی کے لئے ذمہ داری دینے کی تجویز تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*