متحدہ لندن کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ

عزیزآباد میں ویلڈنگ کی دکان میں بیٹھے افراد پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، ایک ہلاک، دوسرازخمی

متحدہ لندن کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ

مقتول کی شناخت 50 سالہ شہزادعرف سونامی ولدتوفیق کے نام سے ہوئی، زخمی ہونیوالے فہیم کو اسپتال منتقل کردیا گیا

الہ دین پارک کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان بادشاہ حسین زخمی

کراچی( کرائم رپورٹر)عزیزآباد بلاک 3 میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیوایم (لندن)کاایک کارکن جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا جبکہ عزیزبھٹی میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق عزیزآباد تھانے کی حدود عزیزآباد نمبر3حسین آبادرونق اسکول کے قریب واقع ویلڈنگ کی دکان پر بیٹھے ہوئے دوافراد پر موٹر سائیکل پرسوا ردونامعلوم ملزمان نے اندھادھندفائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیم موقع پر اور جاں بحق ہونے والے کی لاش اور زخمی کو عباسی اسپتال پہنچایا اور پولیس نے جائے وقوعہ سے شوا ہد اکھٹے کئے،جہاں مقتول کی شناخت 50سالہ شہزادعرف سونامی ولدتوفیق جبکہ زخمی کی شناخت 40 سالہ فہیم عرف باجراولد عبدالغفارکے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق مقتول ایم کیوایم (لندن)کا کارکن تھااور واقعے کے وقت دوست کے ویلڈنگ کی دکان پر بیٹھا تھا جبکہ مقتول عزیز آباد کارہائشی تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان جنہوں نے نجی بائیک رائیڈرکمپنی کاہیلمٹ لگایا ہوا تھا شہزاد عرف سونی کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جبکہ فرار ہوتے ہوئے گلی میں کھڑے فہیم کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا ،پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی تھی۔عزیزبھٹی کے علاقے میں الہ دین پارک کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 22 سالہ بادشاہ حسین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*