مارچ سے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 136 روپے 44 پیسے مہنگا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 136 روپے 44 پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یکم مارچ سے ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلینڈر 136 روپے 44 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلینڈر پر فی کلو 11 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جو اب 277 روپے 77 پیسے کلو میں دستیاب ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلینڈر 3 ہزار 141 روپے 29 پیسے میں دستیاب تھا، اب نئی قیمت 3 ہزار 277 روپے 73 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*