لیا قت آباد، ڈیفنس ،بلدیہ اور سرجانی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے4 شہری زخمی

زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، واقعات کی تفتیش جاری

کراچی ( کرائم رپورٹر) لیا قت آباد، ڈیفنس مہران ٹاؤن،بلدیہ اور سرجانی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکووئں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد عرفان اکرم کے نام سے ہوئے ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے دوسرا واقعہ ڈیفنس فیز ٹو لین نمبر تین باربی کیو ریسٹورانٹ کے قریب پیش ا?یا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 27 سالہ احمد علی ولد تنویر علی کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کا تیسرا واقعہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن محمد خان گوٹھ گلی نمبر 4 میں پیش ا?یا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ فیصان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہےبلدیہ حب ریور روڈ شارجہ شاپنگ مال کے قریب فائرنگ سئ 25سالہ نو جوان محمد کلیم ولد محمد سلیم زخمی ہوگیا جسکو سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہےسرجانی سیکٹر 5 ڈی دریارحبیب مسجد کے قریب ڈکیٹی مزاحمت پر شہری گولی لگنے سے زخمی عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*