لیاری: بین الصوبائی کار چورگروہ پکڑا گیا

سولجر بازار میں کارلفٹرکھو کھر گروپ سے خونی مقابلہ ،گروہ کے سرغنہ بدنام کارلفٹر کا بیٹا زخمی حالت میں گرفتا ر

گروہ کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کر کے بلوچستان میں فروخت کر تا تھا، چار مسروقہ کاریں بھی برآمد

سولچر بازار میں کھو کھر گروپ کے سرغنہ عبدالغفور کھوکھر کے بیٹے وقار کھو کھرکا پولیس سے مقابلہ، گولی لگنے سے زخمی

کھو کھر گروپ کراچی میں مو ٹر سائیکل چھیننے / چوری کر نے والا سب سے بڑا گروپ ہے ، سیکٹروں بائیکس چھین چکا

کراچی ( کرائم رپورٹر )اے وی ایل سی کا سولجر بازار میں کارلفٹرکھو کھر گروپ سے خونی مقابلہ گروہ کے سرغنہ بدنام کارلفٹر کا بیٹا زخمی حالت میں گرفتا ر جبکہ *اے وی ایل سی سٹی نے لیاری سے، کراچی سے کاریں چوری کر کے بلوچستان میں فروخت کرنے والے بین الصوبائی کار چور گروہ کے چار ملزمان گرفتار کرکے سرقہ شدہ چار کاریں بر آمد۔تفصیلات کے مطابق وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی، سٹی ڈویڑن نے کا روائی کر تے ہوئے پانچ (05) بار اے وی ایل سی کراچی کے ہا تھوں گرفتار ہو کر جیل جا نے والے، کھو کھر گروپ کے سرغنہ عبدالغفور کھوکھر کے بیٹے وقار کھو کھرکو سولجر بازارتھانہ کے علاقے سے بعد پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتار کر کے نبی بخش کے علاقے سے سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلKAS-6673 سپر اسٹار 70 اور ایک پستول بر آمد کرلی۔وا ضح رہے کہ کھو کھر گروپ کراچی میں مو ٹر سائیکل چھیننے / چوری کر نے والا سب سے بڑا گروپ ہے جو نئی موٹرسائیکلیں چوری کر کے نمبر پنچ کر نے کے بعدجعلی کا غذات پر کراچی ہی میں فروخت کر دیتے ہیں جبکہ یہ گروپ نئی سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلوں کو جعلی شوروم کی خریداری کا پرچہ دیکربلوچستان بھی منتقل کر دیتے ہیں۔ملزم کے باپ عبدالغفور کے تینو ں بھائی بھی اسی مکروہ دھندے میں ملوث ہیں اور کئی مر تبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔جبکہ ملزم کے خاندان کے بیشتر افراد اے وی ایل سی کے ہا تھوں کئی بار گرفتار ہو چکے ہیںوھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی، سٹی ڈویڑن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کر کے بلوچستان میں فروخت کر نے والے لیاری کے چار ملزمان عرفان شاہ ولد ھاشم شاہ،راحیل ولد لیاقت شیدی، ضمیر شاہ ولد سفر شاہ اورسکندر شاہ ولد پناہ شاہ کو گرفتار کر کے چارسرقہ شدہ کاریں AQM-798 ٹو یو ٹا کرولا ، AYD-593 ٹو یو ٹا کرولا ، کار نمبر ASA-179 ٹو یو ٹا کرولا کار نمبر AVA-836 ٹو یو ٹا کرولا برآمد کر لیں ملزمان عا دی جرائم پیشہ ، کراچی سے کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کراچی سے12 سے زیادہ کاریں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرچکے ہیں۔ملزم عرفان کی نشاندھی پر مزید تین کاریں بر آمد اور دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کو نو مقدمات میں گرفتار کیا جا چکاہے ملزمان سرقہ شدہ کاریں بلوچستان میں عبیداللہ آسکانی ولد عبداللہ کو فروخت کر تے ہیں۔ *ملزمان سے برآمد شدہ کار نمبر AVA-836 ٹو یو ٹا کرولا کا چیسسز، ملزمان گرائنڈ کر چکے ہیں جس کا معائنہ FSL کرایا جائے گا ملزمان کے دیگر مفرور ساتھی ملزمان ارشد علی ولد غلام محمد اور عبیداللہ آسکانی ولد عبداللہ کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*