قبضہ مافیا کو کرائے پر فائلیں دستیاب

کے ڈی اے میں جمعرات اور جمعے کے روز پلاٹ کی فائلیں 3 دن کیلئے چوری کرنے کا انکشاف

ریکارڈ روم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل نے ریکارڈ کی فائلیں ڈپلیکیٹ کاپی کروانے کیلئے قبضہ مافیا کو دینی شروع کردیں

تین دن مقرر، جمعے کو فائلیں نکال کر پیر کو واپس ریکارڈ میں لگادی جاتی ہیں، 5 لاکھ سے 8 لاکھ روپے تک رشوت کی وصولی
خبر کی اشاعت کے بعد قاسم ضیا کا نوٹس، مختلف علاقوں کے ریکارڈ رومز کے انچارجوں کو طلب کرلیا، چار گھنٹے تک میٹنگ

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک) ادارہ ترقیات کراچی میں جمعرات اور جمعے کے روز پلاٹ کی فائلیں 3 دن کیلئے چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ روم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل نے KDA کے ریکارڈ روم سے پلاٹ کے ریکارڈ کی فائلیں ڈپلیکیٹ کاپی کروانے کیلئے قبضہ مافیا کو 3 دن کیلئے دینے کے دن مقرر کرلیے ہیں۔ جس کے مطابق جمعہ کو فائلیں نکالی جاتی ہیںاور پیر والے دن ریکارڈ میں واپس لگا دی جاتی ہیں۔ 3 دن کے لیے کرائے پر فائلیں دینے کے عوض 80 گز سے 120 گز کے پلاٹ پر 5 لاکھ روپے سے 8 لاکھ روپے تک رشوت کی وصولی کی جاتی ہے۔ ریکارڈ روم ڈائریکٹر فیصل کی قبضہ مافیا کے ساتھ پارٹنر شپ بھی ہے روزنامہ قومی اخبار کی خبر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تو حرکت میں نہ آئے لیکن KDA-DLM قاسم ضیا ضرور حرکت میں آگئے اور جمعرات کے دن ریکارڈ روم انچارج گلستان جوہر نیاز’ ریکارڈ روم انچار ج سرجانی ٹاو¿ن حنیف ‘ ریکارڈ روم نارتھ کراچی آصف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل کو اپنے روم میں طلب کرلیااور 4 گھنٹے تک بند کمرے میں میٹنگ کرتے رہے۔ جس کی وجہ سے جمعرات کے روز پبلک ڈیلنگ نہیں ہوسکی ریکارڈ روم میں پبلک کا کوئی کام نہیں ہوسکا۔ بروزپیر قومی اخبار کی اشاعت میںذیشان عرف Z.T اور فیصل کورنگی انڈسٹریل پلاٹس دونمبر طریقے سے فروخت کرنے کی خبر شائع کیا جائے گا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*