فی تولہ سونا 541,262 روپے: عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹس اور پاکستان میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی مزید اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث سونے کی ایک تولہ قیمت 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 5185 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 268 روپے اضافے سے 9554 روپے ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*