فی تولہ سونا 539,962 روپے: مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں 10,000 روپے کی بڑی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج  بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کا بھاؤ 10 ہزار روپے کم ہو کر 5 لاکھ 39 ہزار  962 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573  روپے کم ہوکر 4 لاکھ 62ہزار 930  روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کم ہوکر 5172 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*