فضیل رضاء عطاری کو سماجی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا



کراچی(پ ر)برطانیہ میں معاشرے کی نمایاں خدمات انجام دینے پر ویسٹ منسٹر لندن (پارلیمنٹ) یوکے میں سید فضیل رضا عطاری کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔فضیل رضا نے سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے مختلف رضاکارانہ ٹیمیں تشکیل دیں۔ جو کمیونٹی میں چاقو سے ہونے والے جرائم، کائونٹی لائنز، منشیات، نائٹریٹ آکسائیڈ، اور اسپیڈ ڈرائیونگ، اور مختلف قسم کے مسائل کے حل کیلئے رضاکارانہ کام کرنے میں مصروف ہیں۔جیلوں میں قیدیوں کو دین اسلام کی تعلیمات۔کلائمیٹ چینج پراجیکٹس۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی آگاہی اور ہزاروں نئے درختوں کو لگوانا۔قدرتی آفات  میں ۔ پاکستان میں سیلاب، ترکی۔سیریا زلزلہ، موروکو زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات اور ان کی فوری ضروری امداد کا انتظام کیا۔دوران covid -19 ضرورت مند خاندانوں کی امداد ان کے لئے فوڈ بینک کا قیام تھا سید فضیل رضا عطاری نے مختلف ترقی پذیر ممالک میں صاف پانی  کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف مہم کی قیادت کی اور اب تک تقریبا 500،000 افراد تک 3900 پانی کے منصوبوں کے ذریعے صاف پانی پہنچایا۔آپ کی ان خدمات کے اعتراف میں برطانیہ حکومت کی جانب سے اعلیٰ برٹش سٹیزن ایوارڈ  ویسٹ منسٹر لندن،(پارلیمنٹ ) یوکے،میں پیش کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*