فرحان غنی کو سعودی عرب جانے سے روکا گیا

کراچی (4 ستمبر 2025): وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو سعودی عرب جانے سے روکا گیا تاہم کلیئرنس ملنے پر انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔

فرحان غنی کو نام آئی وی ایم ایل ولیچ میں ہونے کے باعث سعودی عرب جانے سے روکا گیا۔ وہ عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ جانا چاہ رہے تھے۔

سعدی غنی کے بھائی نے امیگریشن عملے کو بتایا کہ ان کا کیس ختم ہو چکا ہے لہٰذا جانے کی اجازت دی جائے۔

فرحان غنی نے ایف آئی اے کے اعلیٰ افسر سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ میرا کیس ختم ہوگیا ہے جانے کی اجازت دی جائے۔ اعلیٰ افسر نے کلیئرنس ملنے پر انہیں جانے کی اجازت دی۔

گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے تشدد اور دھمکانے کے کیس میں فرحان غنی کو عمرہ ادائیگی کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں فرحان غنی اور دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر محمد وسیم، ملزم فرحان غنی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ اے ٹی اے کی دفعہ حذف کرنے کی درخواست دی گئی ہے تو پھر یہ دفعہ لگائی ہی کیوں گئی؟ عدالت نے کہا کہ دفعہ انسداد دہشتگردی کی بجائے سیدھا مجسٹریٹ کے پاس بھیجی جانی چاہیے تھی۔

وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کیا کہ مجسٹریٹ کو آرڈر کیا جائے تاکہ وہ معاملے کو دیکھ سکے۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو عمرہ کی ادائیگی کیلیے جانا ہے لہٰذا اجازت دی جائے۔

عدالت نے فرحان غنی سے پوچھا کہ وہ کب جا رہے ہیں اور کب واپس آئیں گے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ وہ کل صبح روانہ ہوں گے اور 19 ستمبر کو وطن واپس آ جائیں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت 20 ستمبر کو رکھی جاتی ہے تاہم ملزم کی درخواست پر سماعت پیر 22 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے وکیل صفائی کی آئندہ سماعت پر ملزم کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی زبانی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس رپورٹس پر قانون کے مطابق فیصلہ آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*