غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن؛ ایس بی سی اے میں اسپیشل ٹاسک فورس کا قیام اور ڈرون سروے کا فیصلہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے ایک ‘اسپیشل اینٹی الیگل ٹاسک فورس’ تشکیل دے دی گئی ہے، جس کے تحت وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے گنجان آباد علاقوں میں مسلسل نگرانی اور بروقت کارروائی کے لیے ڈرون سروے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہاشم بنگوار نے سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ تجاوزات میں ملوث افراد کو پہلے وارننگ دی جائے گی اور باز نہ آنے کی صورت میں ان کے خلاف فوری طور پر قانونی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا یہ اقدام شہر میں غیر قانونی قبضوں کے خاتمے اور شہری منصوبہ بندی کی بحالی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*