
نارتھ کراچی میں 21-ST پر سپریم کورٹ کا حکم روند کر اور عدالت سے دھوکہ دہی کر کے بلند و بالا عمارت پارک پلازہ کی تعمیر جاری
21-STنارتھ کراچی تو کمرشل ہے جبکہ 20-ST کو رفائی بنانا KDA اور SBCA کی عدالت سے واردات ہے، لوگ نسلہ ٹاور معاملہ نہیں بھولے
21-ST کا پلاٹ ہی 50 کروڑ سے زائد مالیت کا ہے اس پر بلند عمارت بنا کر عوام سے دو ڈھائی ارب روپے اینٹھے جارہے ہیں
چیف سیکریٹری سندھ اپنے دفتر سے ایک کلومیٹر دورلائٹ ہاؤس نالے پرغیر قانونی تعمیر ے بے خبر ہی مگر کراچی بھی روڈ پر تجاوزات کیخلاف برہم
کراچی (رپورٹ : اے آرملک) بلدیہ عظمیٰ کراچی SBCA اورKDA توہین عدالت سب کا وطیرہ ، بلدیہ کی لائٹ ہاؤس نالے پر دکانوں کی تعمیر عدالتی حکم کو روند نے کے مترادف سیکٹر 11 آئی نارتھ کراچی کی 21-ST کے 2 ہزار گز کے رفاعی پلاٹ پر بلند و بالا عمارت پارک پلازہ کی تعمیر سب سپریم کورٹ کے احکامات روند کر ہو رہی ہے اس طرح ان تینوں محکموں کے افسران توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ 21-ST کا پلاٹ ہی 50 کروڑ سے زائد مالیت کا ہے اس پر بلند عمارت بنا کر عوام سے دو ڈھائی ارب روپے اینٹھے جارہے ہیں ، خلق خدا پر جب افتاد پڑے گی تو روئے گی اس میں عوام اور عدالت عظمی پاکستان سے دھوکے کی چھپی داستان یوں ہے کہ نارتھ کراچی سیکڑ11 آئی کے رفاعی پلاٹوں 20 اور 21 کو کمر شل میں KDA نے تبدیل کیا مگر 16-2015 میں سابق چیف جسٹس آف سپر یم کو رٹ پاکستان گلزار احمد نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران تمام رفاعی پلاٹوں کی کمرشل حیثیت منسوخ کردی اس پر شعبہ ماسٹرپلان DPUD نے یہ پلاٹ کمرشل بنائے رکھاحالانکہ عدالتی حکم کے بعد ایسا کرنا غیر قانونی اور توہین عدالت ہے ST21 تو کمر شل جبکہ 20-ST رفاعی بنانا عدالت سے کھلواڑ کے سوا کچھ نہیں مگر SBCA اور KDA کی ملی بھگت سے یہ واردات کی گئی کیونکہ21-ST کے معاملے میں با اثر بارسوخ سیاسی افراد ملوث تھے مگر یہ حقیقت ہے کہ عدالتی حکم کے بعد 21-ST کا کمر شل رکھا جانا غیر قانونی ہے اب اس پر بلند و بالا عمارت بنا کر بیچا جا رہا ہے اور عوام کے اربوں روپے پھنسائے جارہے ہیں جبکہ مستقبل میں ماضی قریب کے نسلہ ٹاور کی طرح یہ خریدار بھی رلنے کا امکان ہے اس طرح بلد یہ عظمی کراچی SBCAاورKDAسب عدالتوں سے کھلواڑ اور توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیںمگر چیف سیکریٹری سندھ اپنے دفتر سے ایک کلو میٹر دور لائٹ ہاﺅس نالے پر غیر قانونی تعمیر سے بے خبر ہیں مگر کراچی ،ٹھٹھہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف برہم ہیں
