عمران خان کی کال پر انصاف یوتھ ونگ کراچی کی جانب سے 13 اور 14 آگست کو بھرپور انداز سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عمران خان کی 13 اگست کی کال پر انصاف یوتھ ونگ کراچی کے صدر جان شیر جنیجو اور جنرل سیکریٹری منصور خٹک  کی قیادت میں نیپا چورنگی سے ملینیم مال تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ ونگ کے تمام اراکین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔عوام کا جوش عروج پر تھا۔ فضاء "پاکستان زندہ باد” اور "عمران خان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ قوم کے نوجوان، خواتین اور بزرگوں نے یک زبان ہو کر اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں تمام تر ظلم کے باوجود۔
کامیاب ریلی پر صدر یوتھ ونگ کراچی جان شیر جنیجو اور جنرل سیکریٹری منصور خٹک  نے تمام اراکین اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
پی ٹی آئی کراچی ریجن  کی جانب سے 14 اگست کے دن پر جوش ریلی کا انعقاد کیا گیا۔  انصاف یوتھ ونگ کے جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
  کراچی کی عوام کی بڑی تعداد نے صرف 12 گھنٹوں میں دو مرتبہ اپنے لیڈر عمران خان کے لیے سڑکوں پر نکل کر ثابت کر دیا کہ کراچی صرف عمران خان کا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*