عرب ممالک کے راستے بند ہونے سے پاکستان میں گوشت سستا مٹن 800 اور بیف 500 روپے فی کلو گرنے کا امکان

اسلام آباد : عرب ممالک کی فضائی حدود اور سمندری راستوں کی بندش کے باعث پاکستان سے مٹن اور بیف کی برآمدات مکمل طور پر معطل ہوگئی ، جس سے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب ممالک کی فضائی حدود اور سمندری راستوں کی بندش کو آج پانچواں روز ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان سے مٹن اور بیف کی برآمدات مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔

برآمدات رکنے سے جہاں گوشت کے بڑے تاجروں کو وسیع پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا ہے، وہی مقامی صارفین کے لیے قیمتوں میں بڑی کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ عرب ممالک کو سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی مقامی منڈیوں میں گوشت کی وافر مقدار دستیاب ہوگی۔

اس صورتحال میں مٹن کی قیمت میں 800 روپے اور بیف کی قیمت میں 500 روپے فی کلو تک کمی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے لیے گوشت کی سپلائی پہلے ہی بند ہے۔

دوسری جانب لاہور اور کراچی کے بڑے ہول سیل ڈیلرز نے اس بحرانی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھانا شروع کر دی ہیں۔

ہول سیل مارکیٹ میں انتظامیہ کی جانب سے کسی موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث گوشت کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو رہی ہیں۔

اس وقت اوپن مارکیٹ میں بکرے کا گوشت 2600 سے 3000 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ گائے کا گوشت 1200 سے 1600 روپے فی کلو کی بلند سطح پر پہنچ چکا ہے۔

گوشت کے برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے ان کا تیار مال خراب ہونے کا خطرہ ہے، جس سے نہ صرف تاجر بلکہ ملکی زرمبادلہ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*