طارق روڈ شاپنگ مال کی آگ پر قابو پا لیا گیا؛ مارکیٹ ایسوسی ایشن کا فائر بریگیڈ کے لیے 10 لاکھ اور زخمی اہلکار کے لیے الگ انعام کا اعلان


کراچی: طارق روڈ کے شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، مارکیٹ ایسوسی ایشن نے فائر بریگیڈ کے عملے کی کارکردگی کو بھرپور سراہا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے معروف کاروباری علاقے طارق روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔

آگ شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کپڑے کی 2 سے 3 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں کے مطابق، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا اور انتھک محنت کے بعد آگ پر مکمل قابو پایا۔

آگ بجھانے کے عمل کے دوران دھوئیں اور تپش کی وجہ سے 2 فائر فائٹرز کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر مارکیٹ ایسوسی ایشن نے فائر بریگیڈ کے عملے کی کارکردگی کو بھرپور سراہا ہے۔

مارکیٹ ایسوسی ایشن نے فائر بریگیڈ اہلکاروں کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے جبکہ متاثرہ فائر فائٹر سکندر کے لیے الگ سے 2 لاکھ روپے کے خصوصی انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی قابلِ ستائش ہے، اگر عملہ جانفشانی سے کام نہ کرتا تو نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا۔”

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*