صفورا چورنگی پر فائرنگ سے نوجوان عاطف بروہی جاں بحق، وزیر داخلہ سندھ کا ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرنے کا حکم

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے نوجوان عاطف بروہی کی ہلاکت کے واقعے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ضلع شرقی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلانے کی سخت ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے مقتول کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر و ہنگامی اقدامات کرنے کی تاکید کرتے ہوئے حکم دیا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات مکمل کر کے ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*