
سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک ایک بار پھر اپنی نجی زندگی اور شادی کی افواہوں کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، جہاں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے 27 فروری کو ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ ونیزہ ستار سے چوتھی شادی کر لی ہے۔
اگرچہ شعیب ملک یا ڈرامہ "لاڈلی” سے شہرت پانے والی کراچی کی رہائشی اداکارہ ونیزہ ستار کی جانب سے ان خبروں کی باقاعدہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم صارفین اس ممکنہ پیش رفت پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ شعیب ملک نے محض ایک سال قبل جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے تیسری شادی کی تھی۔ شعیب ملک کی پہلی شادی عائشہ صدیقی اور دوسری بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی، اور اب ونیزہ ستار کے ساتھ ان کے نام کے جڑنے نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔
