شاہین نے اپنی اور وارنر کی وائرل تصویر کے پیچھے چھپی کہانی سنادی

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کے ہمراہ اپنی وائرل تصویر کی دلچسپ کہانی سنائی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیریز سے قبل دونوں ٹیمیں ٹی ٹونئٹی ورلڈکپ میں مدمقابل آئیں تاہم حالیہ 6 ہفتوں میں دونوں ممالک کے کھلاڑی مکمل طور پر آپس میں گھل مل گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو قریب آنے کا موقع ملا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیند کروانے کے بعد ڈیوڈ وارنر کے قریب گئے تو وہ بھی وہیں ٹھہر گئے جس سے فوٹو گرافرز کو بہترین تصویر ملی۔

‘وارنر کی حسِ مزاح بہت زبردست ہے’

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ وہ ایک ایسا لمحہ تھا جس نے لوگوں کو تفریح فراہم کی، وارنر کی حسِ مزاح بہت زبردست ہے، وہ جان کر وہاں کھڑا ہوا تاکہ تصویر آجائے اور بعد میں ہم دونوں نے سوشل میڈیا پر آنے والے ردعمل کو خوب انجوائے کیا۔

اسی پوڈ کاسٹ کے دوران آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل بہت سی افواہیں سن رہے تھے مگر دورہ پاکستان نے خیالات کو بدل دیا، یہ ایک شاندار دورہ رہا، پاکستانی تماشائیوں نے جتنی حوصلہ افزائی کی، ایسا لگ رہا تھا جیسے آسٹریلوی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہی تھی۔

آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ سیریز میں شاہین آفریدی، محمد رضوان، عبداللہ شفیق اور امام الحق کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*