سی ویو پر لڑکی نے سمندر میں چھلانگ لگادی

لڑکی کا بیگ سمندر کنارے ملا شناختی دستاویزات اور دیگر اشیا موجود تھیں، پولیس

سارہ ملک محمود آباد کی رہائشی اور جانوروں کے اسپتال میں جاب کرتی تھی، تفتیش

پولیس کے لڑکی کے ورثا سے رابطے کی کوشش، عینی شاہدین کے بیان بھی ریکارڈ

کراچی ( کرائم رپورٹر)لڑکی مبینہ طور پر سمندر میں کود گئی۔ لڑکی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے پولیس کے مطابق سی ویو کے قریب 22 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ لڑکی کا بیگ کنارے سے ملا جس سے شناختی دستاویزاور دیگر اشیا ملی ہیں اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں سی ویو پر پہنچ گئیں اور لڑکی کی تلاش کا عمل شروع کر دیا لڑکی کا نام سارہ ملک ہے شناختی کار ڈ پر درج ایڈریس محمود آباد کا ہے لڑکی جانوروں کے اسپتال میں جاب کرتی ہے اور مزیدتفتیش جاری ہے۔ پولیس لڑکی کے ورثا سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے اور واقعے سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*