سی اے اے کی کراچی ایئرپورٹ فروخت کرنے کی خبروں کی تردید

  کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر زیرگردش کراچی ایئرپورٹ فروخت کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ 

ترجمان سی اے اے کے مطابق گذشتہ روزسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرجناح ٹرمینل ایئرپورٹ کوخفیہ طورپرفروخت کرنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں،جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای وفد کی کراچی ائیرپورٹ آمد، سول ایوی ایشن سیکیورٹی کا جائزہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرکراچی ایئرپورٹ کی فروخت  سے متعلق زیرگردش خبروں کی مکمل تردید کرتے ہیں،کراچی ایئرپورٹ مکمل طورپرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیرانتظام ہے،عوام گمراہ کن باتوں پردھیان نہ دیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*