
پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی، ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ نئے اسلامی سال کا آغاز 27 جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکون نے بتایا کہ چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے جب کہ 26 جون کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے 15 منٹ ہو چکی ہوگی جو رویت کیلئے موزوں مانی جاتی ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق 26 جون 2025 بروز جمعرات کو محرم کا نیا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اس لحاظ سے یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو ہوگی۔ تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
