دادو اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد رہا۔
ٹھٹہ میں بھی درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں بابو سرٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ اور فیری میڈو سمیت بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔
چلاس سےگلگت سیکشن شاہراہ قراقرم گندلو کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند ہے، حالیہ بارشوں سے اپر کوہستان میں بند شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، مسافر اور سیاح دیامر اورکوہستان کے مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔
Loading...