
محکمہ داخلہ حکومتِ سندھ نے عوامی تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے صوبہ بھر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 60 روز کے لیے مکمل پابندی عائد ہوگی۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق، غیر مجاز ڈرون کے استعمال پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ملکی سلامتی کے پیشِ نظر قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
