سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکراگیا

سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکراگیا، طوفان کے باعث جزیرہ کیوشو میں گھروں کی چھتیں اڑگئیں اور درخت گرگئے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کیوشو میں پروازیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت جمعے تک معطل کردی گئی، کیوشو میں طوفان سے متعدد گھروں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کیوشو سے طوفان ٹکرانے کے وقت ہواؤں کی رفتار 252 کلو میٹر فی گھنٹا تھی۔

رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث کیوشو میں 2 لاکھ 54 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*