سبی: ڈانگر کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکا، بولان میل بال بال بچ گئ

بوگی نمبر7 کے فرش کو جزوی نقصان پہنچا، جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ڈانگر کے قریب دھماکے میں بال بال بچ گئی۔ بولان میل گزرنے کے بعد ریلوے ٹریک کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بولان میل کے آخری بوگی نمبر 7 کے فرش کو جزوی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بولان میل کو سبی پہنچنے کے بعد کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے، تاہم دھماکے کے باعث پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پر روک دیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کی جانب جانے والی ٹریک کی کلئیرنس کا عمل جاری ہے، کلئیرنس کا عمل مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ کے بعد بولان میل کوروانہ کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*