سافٹ وئیر انجینئرز بھی ڈکیت بن گئے

سول لائن پولیس نے50وارداتوں میں ملوث سافٹ وئیرا نجینئرز ڈکیت گینگ کے4ملزمان دھر لیے

سول لائن ٹھنڈی سڑک سے ناکہ بندی کے دوران گرفتار ڈکیت گینگ کا سربراہ موبائل کے EMIنمبر تبدیل کرنیکا ماہر

چار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول،11 موبائل فونز، 2عدد موٹرسائیکل، اسلحہ لیپ ٹاپ،اور ڈیووائسز برآمد، تفتیش جاری

کورنگی پولیس نے رات کی تاریکی میں گھروں میں کود کر رابری کی وارداتیں کرنےوالا گروہ پکڑا لیا، کئی وارداتوں میں مطلوب

کراچی (کرائم رپورٹر ) سول لائن پولیس نے 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث سافٹ ویئر انجینئر ڈکیت گینگ کے چار ملز مان ، کورنگی سے پولیس نےr ات کی تاریکی میں رہائشی گھروں میں کود کر ہا?س رابری کی وارداتیں کرنے والا گروہ اور اورنگی پولیس نے دکان/شاپ روبروی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق سول لائن کی جدودٹھنڈی سٹرک کے قریب موٹرسائیکل سوار 4نامعلوم مسلح افرادنے گن پوائنٹ پرفرہادنامی شخص سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے جس پر متاثرہ شہری فرہادکی جانب سے گشت پرمامو ر پولیس کوطلاع دی نفری ٹھنڈی سٹرک اوراس کے اطراف کے ایریے کی ناکہ بندی اور مدعی کی نشاندہی پرملزمان کاتعاقب کرتے ہوئےملزمان کاگھیراوکیا4 رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان عمران،عبداللہ،عطا اللہّ،عمران خان کو گرفتار کے 3 پستول،11 موبائل فونز، 2عدد موٹرسائیکل، اسلحہ لیپ ٹاپ،اور ڈیووائسز برآمد۔ ملزمان کا گینگ چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای نمبر تبدیل کرنے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے :ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہےملزم عمران خان کے قبضے سے ایک عدد لیپ ٹاپ اور مختلف قسم کی ڈیوائسز۔ہارڈڈائیور۔اورمختلف چھیننے گئے موبائل فونز کے IMEIو لاک چینج کرنے کاماسٹرمائینڈییں تھانہ عوامی کالونی پولیس نے ٹیکنکلی بنیاد پر ڈیجیٹل انٹیلجنس سیل کی مدد سے موبائل فون ٹریسنگ کے ذریعے ہاو¿س رابری میں ملوث دو ملزمان شبیر ولد اقبال اور محمد عمر ولد محمد یونس کو گرفتار کرلی کے چار چوری شدہ موبائل فون, تالا کھولنے اور توڑنے والے کٹرز مختلف اقسام کی چابیاں وغیرہ برآمد کی ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان سے کورنگی کراسنگ, اور بلال کالونی کے علاقوں میں بھی ہاو¿س رابری کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے اورنگی پولیس نے دکان/شاپ روبروی کی واردات میں ملوث دو ملزمانسہیل ولد عبدالراو¿ف اور ابوبکر ولد داو¿د کو گرفتار کرلیا ملزمان کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ملزمان مورخہ 02 مارچ 2022 کو اورنگی ٹاو¿ن سیکٹر 1C کے علاقے میں واقع فوٹوسٹیٹ کی دکان پر اسلحے کے زور پر واردات کر کے فرار ہوئے تھے لزمان نے دورانِ انٹروگیشن واردات کا اعتراف کیا اور موجودہ ویڈیو میں خود کی شناخت بھی کی ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی کراچی کے مختلف تھانہ جات سے ڈکیتی اور اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*