سابق گورنر سندھ کا آئی ٹی مشن جاری رکھنے کا عزم: ‘ضرورت پڑی تو گھر بیچ کر بھی طلبہ کے کورسز مکمل کرواؤں گا’

کراچی(14 مارچ 2026): سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والے طلبہ کے لیے ایک اہم اور بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی تعلیم کا جو خواب انہوں نے دیکھا تھا، اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

سابق گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر ہاؤس کے آئی ٹی پروگرام کے تحت اس وقت 50 ہزار طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی مایوس ہونے یا ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں، میں ہر مشکل گھڑی میں سب کے ساتھ کھڑا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی تعلیم کا یہ سفر کسی بھی قیمت پر رکنے نہیں دیا جائے گا اور اسے ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو میں اپنا گھر بیچ کر بھی طلبہ کے آئی ٹی کورسز مکمل کرواؤں گا۔

انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات کی وجہ سے ایک دو ہفتے کی مایوسی آئی بھی تو کسی نے ہمت نہیں ہارنی، بلکہ تمام طلبہ اسی لگن اور محنت کے ساتھ اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ کامران ٹیسوری نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس تعلیمی مشن کی تکمیل کے لیے طلبہ سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*