سابق سینیٹر مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا گیا

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے سربراہ غزہ بچاؤ مہم کو ڈی چوک سے اہلیہ سمیت حراست میں لے لیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد خان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

اس موقع پر پولیس نے اُن کے ساتھ جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس سابق سینیٹر مشتاق اور ان کی اہلیہ کو گاڑی میں بٹھاکر لے گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “سابق سینیٹر مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا گیا

  1. یہ تو ہونا ہی تھا اس ملک میں اندھا قانون جو بھی عوام کے لیے کھڑا ہوتا ہے اس کو اسی طرح دبا دیا جاتا ہے یا کوئی ملک کی مفاد میں کام کریں اس کو اندر ڈال دیا جاتا ہے بلا کسی جواز کے اللہ جانے اس ملک کے حالات ایسے ہی رہیں گے یا کب سدھریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*