
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے، تاہم ابتدائی معائنے میں فیکٹری کے اندر فائر سیفٹی کے آلات نہیں ملے جن کی موجودگی آگ کی شدت کو روک سکتی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کیماڑی امیر فضل نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور خوش قسمتی سے افطار سے قبل پیش آنے والے اس واقعے میں فیکٹری میں موجود 100 سے زائد ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
