دہشت گردی ::شہر کی کڑی نگرانی

پبلک مقامات، مساجد ، امام بارگاہوں، مذہبی مقامات، سرکاری عمارتوں، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی سخت ، آئی جی کی زیرصدارت اجلاس

ائیرپورٹس،ریلوے اسٹیشنز،بس ٹرمینلز، ٹرکس اڈوں،گڈز فاروڈنگ ایجینسیز کے اطراف میں پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ اور منتخب کردہ مقامات پر پکٹنگ کے عمل کو مربوط بنایا جائے، آئی جی سندھ

صوبے میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس سے وابستہ ماہرین، انجینیئرز،اسٹاف کی سیکیورٹی متعلقہ تھانوں کی سطح پر غیرمعمولی بنائی جائے۔بلند عمارتوں کو منتخب کرکے واچ ٹاورز کے قیام کو یقینی بنانے کا حکم

پٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ بڑھانے کی ہدایت جاری ،سندھ کے ٹرائی جنکشن بارڈر سمیت تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی پوائنٹس پر نگرانی،مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے، اجلاس سے خطاب

کراچی ( کرائم رپورٹر)پشاور پولیس لائنز مسجد میں بلاسٹ کے تناظر میں آئی جی سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کا بریفنگ ٹو بریفنگ جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام مساجد، امام بارگاہوں،مزارات، اقلیتی عبادت گاہوں/ مذہبی مقامات سمیت دیگر تمام پبلک مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سرکاری/نیم سرکاری عمارتوں/دفاتر، کنٹومنٹ ایریاز،اہم تنصیبات وغیرہ کی مسلسل مانیٹرنگ اور سیکیورٹی کو بڑھایا جائےاسکولز،کالجز،جامعات،کاروباری مراکز/اسٹاک ایکسچینج پر انکے منتظمین کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں حفاظتی اقدامات ترتیب دیئے جائیں۔ائیرپورٹس،ریلوے اسٹیشنز،بس ٹرمینلز، ٹرکس اڈوں،گڈز فاروڈنگ ایجینسیز کے اطراف میں پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ اور منتخب کردہ مقامات پر پکٹنگ کے عمل کو مربوط بنایا جائے۔صوبے میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس سے وابستہ ماہرین، انجینیئرز،اسٹاف کی سیکیورٹی متعلقہ تھانوں کی سطح پر غیرمعمولی بنائی جائے۔بلند عمارتوں کو منتخب کرکے واچ ٹاورز کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔شہروں میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمراز کو سو فیصد ایکٹیو اور درست حالت میں رکھنے کے لیئے تمام تر ضروری اقدامات کیئے جائیں۔رینجرز سندھ،ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے دیگراداروں/ایجینسیز سے مستقل روابط کو مزید تقویت دی جائے۔سندھ کے ٹرائی جنکشن بارڈر سمیت تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی پوائنٹس پر نگرانی،مشتبہ افراد/وہیکلز پر کڑی نگاہ رکھنے کے عمل کو مزید سخت بنایا جائے۔پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ،چھاپوں کے دوران تلاش ایپ ڈیوائس کو استعمال میں لایا جائے۔مشتبہ،مشکوک سرگرمی،پیکٹ، پارسل،بیگ ،تھیلا یا گاڑی دکھائی دینے پر عوام فوری اطلاع مددگار 15،قریبی تھانہ کو دیں۔اجلاس میں صوبائی سطح پر آپریشنز، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سے وابستہ اعلیٰ پولیس افسران نے باالمشافہ اور ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*