دفاتر میں ہفتہ وار 3 چھٹیاں! اور 4 دن کام ! بڑا اعلان ہوگیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری و نجی دفاتر میں ہفتے میں 3 چھٹیاں اور 4 دن ورکنگ ڈے کا اعلان کردیا اور 50 فیصد عملے کو ورک فراہم ہوم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابنق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی اور معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے سخت کفایت شعاری پالیسی کا اعلان کیا۔ یہ اقدامات مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر اٹھائے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے دفاتر میں کام کے دن کم کر کے ہفتے میں 4 دن کر دیے ہیں، یہ پالیسی وسیع پیمانے پر نافذ ہوگی، تاہم بینک، صنعتی شعبہ اور زراعت اس سے مستثنیٰ ہوں گے اور اپنی موجودہ ترتیب کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فیول کے استعمال اور آمد و رفت کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ ضروری خدمات اس پابندی سے آزاد ہوں گی۔

اس کے علاوہ اگلے دو ماہ کے لیے تمام سرکاری اداروں کے فیول کوٹہ میں 50 فیصد کٹوتی کر دی گئی جبکہ سرکاری دفاتر میں زیرِ استعمال 60 فیصد ٹرانسپورٹ کو بھی دو ماہ کے لیے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*