دریائے راوی کی طرح ملیر ندی نے بھی اپنی زمین واپس لے لی، شاہراہ بھٹو کا حصہ بہالے گئی، ترجمان ایم کیوایم

کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران شاہراہ بھٹو اور نیو حب کینال کے کئی مقامات سے بہہ جانے پر ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


ایم کیو ایم کے ترجمان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن زدہ حکومت کے ناقص منصوبے پہلی بارش کا زور بھی برداشت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کی تعمیر میں بین الاقوامی اداروں کی ماحولیاتی رپورٹ کو نظرانداز کیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دریائے راوی کی طرح ملیر ندی نے بھی اپنی جگہ واپس لے لی۔


ترجمان کے مطابق، ملیر ندی شاہراہ بھٹو کا ایک حصہ بہا لے گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا اصل ہنر بھٹو صاحب کے نام کو ناقص اور کرپشن سے بھرے منصوبوں پر استعمال کرنا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*