خیابانِ اتحاد حادثہ: ڈیلیوری رائیڈر کو کچلنے والا ملزم بغیر کسی تحریری معاہدے کے رہا، پولیس کی کارروائی پر سوالات

کراچی : خیابان اتحاد پر فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو کچلنے والے اصغر علی بھنگوار کو چھوڑ دیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزم پر مہربانیوں نے کئی سوالات اٹھادیئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل تھانے کی پولیس کا انوکھااقدام سامنے آیا، خیابان اتحاد پر فوڈ ڈیلیوری رائیڈر فرحان کو کچلنے والے اصغر علی بھنگوار کو چھوڑ دیا۔

ساحل پولیس نے بتایا متوفی فرحان کی فیملی نے اللہ کی رضا کی خاطر معاف کیا جبکہ حیرت انگیز طور پر بغیر کسی تحریر اور معاہدے کے زیرحراست کم عمر ڈرائیور کو چھوڑ بھی دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تقریبا 16 گھنٹے تک اصغربنگوار کی حراست کو چھپایا گیا، جس وقت لاش ٹھٹھہ پہنچ گئی اور اصغر بنگوار کو چھوڑا جانے لگا تب پولیس نے راز فاش کیا اور سرکار کی مدعیت میں پرچہ کاٹنے سے بھی گریز کیا گیا۔

پولیس کو دوران تفتیش اصغر علی بھنگوار نے بتایا تھا کہ وہ ہاظم بھنگوار کا بھتیجا ہے تاہم اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار نے پولیس کے بیان کی تردید کردی۔

بتیس سال کے فوڈ ڈلیوری رائیڈر فرحان کا تعلق ٹھٹہ سے تھا، جس کو حادثے کے باعث سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا تھا۔

ورثا گزشتہ روز ہی میت آبائی علاقے لے گئے تھے، ورثا نے تو خون معاف کیا، لیکن تیز رفتاری، سگنل توڑنے اور حراست میں جھوٹ بولنے پر کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔۔ پولیس کی جانب سے ملزم پر اتنی مہربانیوں نے کئی سوالات اٹھا دیئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*