حیدرآباد: 5 سالہ بچی سے زیادتی کی ایس ایس پی نے تصدیق کردی

حیدرآباد میں فقیر کا پڑ میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی ایس ایس پی نے تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ بچی کے معاملے کو اہل خانہ نے چھپانے کی کوشش کی ہے، گزشتہ رات سے تیزی سے تفتیش کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ساجد امیر نے کہا کہ ڈاکٹرز نے زیادتی کی تصدیق کردی ہے، بچی کی سوتیلی ماں اور والد سے تفتیش کر رہے ہیں، بچی کے والد اور سوتیلی ماں کے بیانات میں تضاد پایا گیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ 5 سالہ انابیہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، ڈی این اے کے لئے سیمپلز لیباریٹری بھیج دئیے ہیں، ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*