حیدرآباد: سندھ ترقی پسند پارٹی کا ڈیجیٹل مردم شماری کیخلاف احتجاج کا اعلان

حیدرآباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

رہنما ایس ٹی پی قادر مگسی کا کہنا ہے کہ 4 سے 20 مارچ تک کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، مردم شماری ملتوی نہیں ہوئی تو قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 50 لاکھ لوگ غیر قانونی مقیم ہیں، مردم شماری ایم کیو ایم کی فرمائش پر ہو رہی ہے۔

قادر مگسی نے مزید کہا کہ یہ ساری قیمت بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کےلیے دی جا رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*