حج 2026ء کا فلائٹ شیڈول جاری؛ پہلی پرواز 18 اپریل کو 4 بڑے شہروں سے روانہ ہوگی

حج پروازوں کا شیڈول سامنے آگیا، پاکستانی عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز ماہ اپریل میں جائے گی، پہلے مرحلے میں 4 شہروں سے پروازیں بھیجی جائیں گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، سرکاری حج اسکیم کے تحت468پروازوں سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 18اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی، عازمین کو آئندہ ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19ہزار عازمین کو مدینہ اور مکہ لے جایا جائے گا، حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو4 پروازوں سے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

جدہ کے لئے 4 مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی، مدینہ منورہ کے لیے 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازی چلائی جائیں گی۔

پاکستان کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد 129،کراچی 124 اور لاہور سے 104پروازیں چلیں گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق کوئٹہ سے 18 ،ملتان سے 34 اور سیالکوٹ سے 26 حج پروازروانہ ہوں گی، جبکہ فیصل آباد اے 23 اور سکھر سے 5 حج پروازیں عازمین کو سعودی عرب لے کر جائیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*