حادثات نے5 انسانی جانیں نگل لیں

ڈالمیا لاکھانی بلڈنگ کے قریب کام کے دوران زیر تعمیر عمارت سے گرکر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا

کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، ڈیفنس میں حادثہ، لڑکا جان سے گیا

لیاری ایکسپریس وے میراناکہ پل پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم نوجوان جاں بحق

گڈاپ میں بے قابو کار نے معمر شخص کو روند ڈالا، لسیبلہ میں ٹریفک حادثے نے نوجوان کی جان لے لی

کراچی ( کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈالمیا میں عمات سے گر کر مزدور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ویٹا چورنگ کے قریب تیز رفتار گاری کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ فوج علی ولدمحمد جمن کے نام سے ہوئی۔ چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری ایکسپریس وے میراناکہ پل پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ نوجوان کی عمر 25 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت کا عمل ممکن نہیں ہوسکا۔ ڈیفنس تھانے کی حدودو ڈیفنس فیز ٹو لائبریری سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک لڑکا جاں بھق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 18 سالہ ثاقب علی ولد شوکت علی کے نام سے ہوئی۔ متوفی قریبی علاقے کا رہنے والا تھا۔ ھادثے کا زمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر واقع ہاو¿سنگ سوسائٹی کے قریب قائم ہاشم گوٹھ میں ہونے والے ٹریفک ھادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 55سالہ محمد ظفر ولد محمد جمن کے نام سے ہوئی لسبیلہ وندر کے قریب ٹریفک حاد ثے میں30 سالہزاہد ولد سلطان جاں بحق ہوگیا ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مرشد ہسپتال منتقل کیا۔ عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا لاکھانی بلڈنگ کے قریب کام کے دوران زیر تعمیر عمارت سے گرکر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ 18 سالہ ابرعلی ولد ملنگ علی کی لاش اسپتال منتقل کیا گئی اور جابطے کی کارروائی کے عبد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*