جماعت اسلامی کراچی کا رمضان میں 13 بڑے جلسوں کا شیڈول، حافظ نعیم کی نیتن یاہو کے جنگی جرائم پر کڑی تنقید

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے رمضان المبارک کے ابتدائی دو عشروں میں شہر کے مختلف 13 مقامات پر جلسہِ عام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایسے ہولناک ہتھیار استعمال کیے ہیں جن سے انسانی اجسام راکھ بن گئے اور اسرائیل مسلسل عالمی جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے انسانیت دشمنی کا ثبوت دے رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*