پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آمدنی سے 3 گھر چلا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ عائشہ عمر کا نجی ویب چینل کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں 3 گھروں کا خرچہ اٹھانے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوران ویب شو عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ تین گھر چلارہی ہیں جن میں ایک ان کا اپنا گھر (اپارٹمنٹ ) ہے جو کہ کراچی میں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کراچی کا اپارٹمنٹ کرائے پر ہے کیوں کہ میری خریدنے کی استطاعت نہیں ہے۔
عائشہ عمر کے مطابق دوسرا گھر جس کا وہ خرچہ اٹھاتی ہیں وہ لاہور میں ہیں جہاں ان کی امی رہتی ہیں، عائشہ کا کہنا تھا کہ لاہور کا گھر ہمارا اپنا گھر ہے جو کہ چھوٹا سا ہے اس کا خرچہ میں اٹھاتی ہوں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرا بھائی اب ڈنمارک ہے جس کی آخری ٹیوشن فیس بھی اب تک جا چکی ہے۔