ایس بی سی اے ڈی جی متحرک تبادلو ں کا طوفان مگر بدنام زمانہ تاحال براجمان


دی جی عبدالرشید سولنگی ایسے افسر ہیں ‘ جو برسوں بعد سائٹس کا معائنہ کرنے دفتر سے نکلے اور راست اقدامات کئے
تبادلوں کا طوفان اٹھایا ‘ مگر بد نام زمانہ کاشف کورنگی ‘ عاطف شیروانی ودیگر کا کھوٹا مضبوط رہا، ‘ سب بدعنوان محفوظ
افسران نے اپنے علاقوں میں ناجائز تعمیرات سے اپنے علاقوں کو کنکریٹ کا جنگل اورکچی آبادیوں جیسی صورتحال بنادی
‘ دیکھتے ہیں ڈی آئی جی عبدالرشید سولنگی انہیں چھو پاتے ہیں بہر حال عوام نے ان سے امید تو باندھ لی ہے ،ذرائع
کراچی(رپورٹ O اے آر ملک) ڈی جی SBCA عبدالرشید سولنگی متحرک دفتر سے نکل کر شہر میں ناجائز تعمیرات کا جائزہ ‘ کچھ راست اقدامات کے احکامات بھی دیے ‘ ادارے میں تبادلوں کا طوفان تین درجن سے زائد افسران کے تبادلے مگر دہائیوں سے ایک ہی علاقے میں تعینات بدنام زمانہ کماﺅ پوت افسرا ن کا قلعہ مضبوط ا نہیں ہلایا نہ جاسکا’ جبکہ ان افسران نے اپنے علاقوں میں ناجائز تعمیرات سے اپنے علاقوں کو کنکریٹ کا جنگل اور سہولیات کے لحاظ سے کچی آبادیوں جیسی صورتحال سے دوچار کردیاہے ‘ ان افسران نے شہریوں سے کروڑوں نہیں اربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے اور جاری رکھی ہوئی ہے ان افسران میں سرفہرست 23 سال سے کورنگی میں تعینات بلڈنگ انسپکٹر کاشف کورنگی ہے جس نے علاقے میں اپنی تخلیق کردہ بلڈرز مافیا بنالی ہے جس میں جرائم پیشہ غنڈے شامل ہیں وہ خود بھی ایم کیوایم لندن نے بدنام زمانہ افراد سے منسلک اور جرائم میں شامل رہاہے کاشف کورنگی سمیت ایسے ہی لوٹ مار اور بدعنوانیوں میں ملوث افسران عاطف شیروانی نارتھ کراچی آصف شیخ’ ضلع شرقی ‘آغا جہانگیر ضلع شرقی ‘ عمران رضوی ضلع وسطی’ کاشف سومرو ضلع کورنگی ‘ راﺅ ذوالفقار ضلع شرقی سمیت دیگر افسران کا کھوٹا مضبوط ہے اور اپنے دھندے بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں’ دیکھتے ہیں ڈی آئی جی عبدالرشید سولنگی انہیں چھو پاتے ہیں بہر حال عوام نے ان سے امید باندھ لی ہے اگر انہوںنے بھی سرف نظر کیا تو شہری شدید مایوس ہوںگے ادارہ قومی اخبار آئندہ اشاعتوں میں حسب روایت کالے دھندوں میں ملوث کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*