بحریہ ٹاؤن 2 جامشورو کے خلاف حکم امتناع جاری

بحریہ ٹاؤن 2 جامشورو کے خلاف حکم امتناع جاری

سندھ ہائیکورٹ میں بحریہ ٹاؤن 2 جامشورو کے خلاف درخواست کی سماعت

حتمی فیصلے تک پروجیکٹ میں کسی قسم کی تعمیرات، پلاٹوں کی بکنگ نہیں کی جائےگی

انتظامیہ پروجیکٹ کی آڑ میں غریبوں کی زمین بھی قبضہ کررہی ہے، درخواست گزار

کراچی ( کرائم رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ میں بحریہ ٹاؤن 2 جامشورو کے خلاف معروف قانون دان سید محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کردہ حکم امتناع کی درخواست کی سماعت ہوئی درخواست گزار سید محمود اختر نقوی بحریہ ٹاؤن 2 جامشورو کے خلاف دائر حکم امتناعی کی درخواست کی سماعت کے موقع پر ازخود عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کے سامنے بحریہ ٹاون 2 جامشورو کی مکمل تفصیلات بیان کیں عدالت نے درخواست گزار کا موقف و استدعا سننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل سندھ پر برہمی کا اظہار کیا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے بحریہ ٹاؤن 2 جامشورو کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔_حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد اب انتظامیہ بحریہ ٹاون2 کیس کے فائنل فیصلے تک بحریہ ٹاؤن 2 پروجیکٹ جامشورو میں کسی قسم کی تعمیرات ، پلاٹوں کی بکنگ سمیت کوئی کام نہیں کرسکتے درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ* بحریہ ٹاؤن 2 ڈسٹرک جامشورو سندھ میں ھے اور انتظامیہ بحریہ ٹاون2 کراچی کے نام سے اشتہار چلا کر عوام کو گمراہ کررھے ہیں عدالت ان کے جھوٹ کا بھی نوٹس لے درخواست گزار* نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ بحریہ ٹاؤن 2 سندھ کے جنگلات کی سرکاری زمینوں کے ساتھ سندھ کے قدیمی غریب آبادگاروں کی موروثی اراضی پر بھی طاقت کے زور پر قبضہ کررھے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ھے عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر مدعاعلیہان سے آئندہ سماعت کے موقع پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 27 جنوری کو مقرر کردی ھے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*