بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، معظم بٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے۔

پشاور میں پی ٹی آئی رہنماؤں شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی، معظم بٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی زندگی خطرے میں ہے، ہمارے خلاف کیسز قیادت کو زچ کرنے کی کوشش ہے۔

معظم بٹ نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق چیئرمین کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے، مخصوص نشستوں کا معاملہ دوبارہ عدالتوں میں لائیں گے۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ جب ملک کے سربراہ محفوظ نہیں تو ہماری کیا اوقات ہے، کہا گیا کہ اڈیالہ پر دہشت گرد حملہ کرنے آئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما ارباب شیر علی نے کہا کہ کسی کو مائنس اور پلس کرنے کا فیصلہ عوام کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*