ای چالان کی ترسیل میں پاکستان پوسٹ کی تاخیر، ٹی وی اینکر کو 4 ماہ بعد چالان موصول ہونے پر جرمانے میں اضافہ

کراچی (21 فروری 2026): شہر قائد میں ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ای چالان کے سلسلے میں معاہدہ ہے، تاہم حسب روایت ڈاک کی تاخیر شہریوں کے لیے مصیبت بن گئی ہے۔

پاکستان پوسٹ کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے ایک ای چالان 3 ماہ 25 روز بعد شہری کو موصول ہوا، یہ چالان معروف ٹی وی اینکر شفاعت علی کو موصول ہوا ہے، جو 27 اکتوبر کو جاری ہوا تھا۔

شفاعت علی نے بتایا کہ انھیں ای چالان 3 ماہ 25 روز بعد آج موصول ہوا ہے، چالان بلوچ پل سے شارع فیصل جاتے وقت اوور اسپیڈ پر جاری کیا گیا تھا، جس روز ای چالان کا آغاز ہوا تھا، اسی روز یہ چالان جاری ہوا تھا۔

شفاعت علی کے مطابق انھیں تقریباً 4 ماہ کے بعد یہ چالان موصول ہوا ہے، جس کی وجہ سے 4 گنا چارچز بڑھ چکے ہیں، اور ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل ہو سکتا ہے۔ اینکر کا کہنا تھا کہ ای چالان اچھا نظام ہے لیکن وقت پر چالان پہنچانا بھی ایک اہم ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر 2025 کو ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ای چالان معاہدہ ہوا تھا، اس معاہدے کے تحت شہریوں کو فیس لیس ای چالان گھروں پر موصول ہونے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*