ایک ہفتے میں ڈاکوؤں کے پولیس سے17 مقابلے

فائرنگ کے تبادلے میں 20 زخمی ڈاکوؤں سمیت 24 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا گیا

ملزمان سے 20 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 11 موٹر سائیکلیں ، ایک کار برآمد

ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران 824 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی( کرائم رپورٹر )تر جمان کراچی پولیس کے مطابق شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 17 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 20 زخمی ڈاکوؤں سمیت 24 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 20 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 11 موٹر سائیکلیں اور 01 کار برآمد کی گئی جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 824 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 80کلو 285گرام چرس، 01 کلو155 گرام ہیروئین اور02 کلو871 گرام آئس برآمد کی گئی۔گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 160 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔ضلع سینٹرل تھانہ سمن آباد پولیس نے بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کیا نیز ملزمان کے قبضے سے2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین ، 5 عدد موبائل فون، 4 عدد والٹ، 75 گرام آئس اور 2 عدد چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکلز برآمد کی گئیں۔ضلع ساو¿تھ تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے صوبہ خیبرپختونخوا ہ ، ضلع صوابی میں رواں سال کی سب سے بڑی 1 کروڑ 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے گروہ میں شامل اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم سے لوٹی ہوئی رقم کا کچھ حصہ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ضلع کورنگی تھانہ کھوکھراپار پولیس نے شہریوں سے ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے 04 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا جنکے قبضہ سے 04 پسٹل بمعہ ایمونیشن, 05چھینے ہوئے موبائیل فونز اور نقدی برآمد کی گئی کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 73 موٹرسائیکلیں اور05 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*