ایم کیوایم کے بانی قائدالطاف حسین نے پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنان کو حلف سے آزاد کردیا

ایم کیوایم کے بانی قائدالطاف حسین نے پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنان کو حلف سے آزاد کردیا۔ سوشل میڈیا پیغام میں الطاف حسین نے بتایا کہ وہ گزشتہ 47 سالوں سے پاکستان کے تمام محروم ومظلوم عوام خصوصاًمہاجرعوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کرتے رہے اور اس جدوجہد کے دوران ہزاروں ساتھیوں کی شہادت، جبری گمشدگیوں کا دکھ ہے۔ ہزاروں ساتھی آج بھی جیلوں میں اسیر ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ وہ ان تمام قربانیوں کے باوجود اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پاکستان کے نظام کو تبدیل کرنا تو دور اپنی مہاجرقوم کو اس کےحقوق دلانے میں ناکام رہے۔ اس لئے وہ تمام تحریکی ساتھیوں کو حلف سے آزاد کرتے ہیں۔  اب وہ اپنے حلف سے آزاد ہیں، وہ جہاں چاہیں، جس جگہ چاہیں، جس کسی بھی سیاسی پارٹی کوجوائن کرناچاہیں اسے جوائن کرنے میں آزاد ہیں۔ الطاف حسین نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*