ایم اے جناح روڈ پر حادثہ: ریس لگاتی بسوں کی ٹکر سے کنٹینر گاڑیوں پر جا گرا، خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر کنٹینر 2 گاڑیوں پر گر گیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ ریس لگاتی بسوں کی وجہ سے پیش آیا تیز رفتار بس ٹکرائی تو کنٹینر گاڑیوں پر گرا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں موجود لوگ محفوظ رہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کنٹینر اٹھانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم علی کے جلوس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا تھا اور بعد میں کنٹینر سائیڈ میں رکھ دیے گئے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*