ایران پر بمباری کے ماحولیاتی اثرات؛ تہران میں ’سیاہ تیزابی بارش‘، پاکستان میں الرٹ جاری

  بمباری کےنتیجے میں ایران کو سنگین ماحولیاتی تباہی کاسامنا ہے، تہران اور گردونواح میں ہونے والی ’ بلیک تیزابی بارش‘ اسکی ایک علامت ہے: محکمہ موسمیات 

کراچی: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے تیل کے ذخائر پر شدید بمباری کے ممکنہ ماحولیاتی اثرات سامنے آنے لگے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کے تیل ذخائر پر بمباری کے نتیجے میں ایران کو سنگین ماحولیاتی تباہی کا سامنا ہے،  تہران اور گردونواح میں ہونے والی ’بلیک تیزابی بارش‘  اس کی ایک علامت ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستان میں اس سیاہ تیزابی بارش کےاثرات نہیں دیکھےگئے، تمام صورتحال کو مانیٹر کیاجا رہا ہے تاہم ایران کا موسمی ڈیٹا جنگ کے دوران انٹرنیٹ متاثر ہونے کی وجہ سے موصول نہیں ہو رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ایران کی موسمی صورتحال کو سیٹیلائٹ کی مدد سےمانیٹر کیا جا رہاہے، تہران شمال مغرب کی جانب ہے، کوئی اثرات ہوئےبھی تو افغانستان تک ہوں گے، ایران کا جنوبی حصہ بلوچستان کے قریب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایران سےمغربی ہواؤں کے ساتھ آلودہ ذرات پاکستان کےمغربی حصوں تک آسکتےہیں،ان آلودہ ذرات اور گیسز کے باعث مغربی علاقوں میں فضائی معیارمتاثرہونےکاخدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید  بتایا کہ تہران میں ہونے والی آلودگی کا پھیلاؤ بہت زیادہ بڑے رقبہ پر نہیں ہے،کاربن کے زائد اخراج کےباعث بالائی سطح پر درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے، زائد درجہ حرارت ہوا میں نمی کے تناسب کو رکھنے کی صلاحیت کو بڑھا سکتی ہے، مزید برآں ملحقہ علاقوں میں مستقبل میں ہونے والی بارشوں پراس کے اثرات پڑ سکتے ہیں۔

ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات  کے مطابق آج شام سےمغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کےمغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ملک کےبالائی علاقوں میں9 تا 12 مارچ ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیرمیں9 تا 12 مارچ وقفے وقفے سےبارش کی توقع ہے جبکہ کراچی: اسلام آباد،مری،گلیات،خطہ پوٹھوہار میں بھی9 تا 11 مارچ بادل برسنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بارشوں سےبالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری کمی متوقع ہےمزید برآں کےپی اور کشمیر کےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ،سیاح محتاط رہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*