ایران پر امریکہ و اسرائیل کے مسلسل فضائی حملے: 4 روز میں جاں بحق افراد کی تعداد 787 تک پہنچ گئی

اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مسلسل حملے جاری ہے۔ 4 دن سے جاری فضائی حملوں کے دوران ایران میں مجموعی شہادتوں کی تعداد 787 ہوگئی۔

ایرانی ہلال احمر نےجنگ سے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی، رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایران کے 153 شہروں پر حملے کیے، فضائی حملوں میں 504 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، مشترکہ طور پر ایک ہزار 39 حملے کیے گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 787 ہوگئی۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ اب پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ 20 پر بیس ڈرونز اور 3 میزائل داغ دیے۔ امریکی سینٹ کام نے پاسداران انقلاب کے کنٹرول اینڈ کمانڈر سنٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس اور دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*